بدھ 11 فروری 2026 - 13:55
انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 47 ویں سالگرہ پر ایران اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا

حوزہ/ انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر گزشتہ رات 9 بجے قم المقدسہ میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں کی چھتوں اور دیگر مقامات سے اللہ اکبر کے نعرے لگا کر ایک بار پھر انقلابِ اسلامی سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر گزشتہ رات 9 بجے قم المقدسہ میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں کی چھتوں اور دیگر مقامات سے اللہ اکبر کے نعرے لگا کر ایک بار پھر انقلابِ اسلامی سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق تہران میں بعض شہداءِ انقلاب اور جانبازوں کے اہلِ خانہ نے آزادی ٹاور کے مقام پر جمع ہو کر نعرۂ تکبیر بلند کیا اور انقلاب کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

شبِ انقلاب کی مناسبت سے ایران کے مختلف شہروں میں چراغاں اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ عوام نے شہداءِ انقلاب اور جانبازوں کے اہلِ خانہ سے عقیدت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha